شانگلہ ، 20 اگست ، 2020 – سب نیشنل گورننس پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجہ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ریفارم گروپ کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام ڈی آر جی ممبران نے شرکت کی۔
عمر عزیز ، ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈ سب نیشنل گورننس پروگرام نے ایس این جی پروگرام کے بارے میں ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے پبلک فنانشل مینجمنٹ ، گورننس ، احتساب اور انوویشن چیلنج فنڈ کے تحت سوات ، شانگلہ ، دیر لوئر اور باجوڑ کے لئے خصوصی طور پر اقدامات سے آگاہ کیا